تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 480310
شیخ مھدی الصمیدعی

اسلامی وحدت سب سے اہم واجب ہے

شیخ مھدی صمیدعی نے مسئلہ فلسطین کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حالات آج انتہائی خراب ہوچکے ہیں، مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں نے فراموش کردیا ہے اور اس کا فائدہ اسلام دشمنوں کو حاصل ہوا ہے
اسلامی وحدت سب سے اہم واجب ہے
ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے اہل سنت مفتی نے کہا ہے کہ آج حیا کا لباس اتر چکا ہے اور بہت سارے افراد بے حیا اور بے غیرت ہوچکے ہیں اور انہوں نے غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات کو بحال کرنا شروع کردیا ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج صبح آٹھ بجے iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

دارالفتاء عراق کے سربراہ شیخ مھدی الصمیدعی نے وحدت اسلامی کانفرنس کی افتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام زندگی دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، ایک دنیاوی زندگی اور دوسری اخروی زندگی، اور دونوں میں ہی ایک دوسرے سے تعاون کی ضرورت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ قرآنی آیات اور احادیث رسول کریم ص میں صراحت کے ساتھ بیان ہوا ہے کہ مسلمانوں ، اسلامی حکومتوں اور ریاستوں کے مابین تعاون اہم ترین واجبات میں سے ایک ہے۔ کیونکہ یہ سب کے مفاد میں ہے اور اپنی مشکلات کے حل اور دشمنوں کے خلاف وحدت ایک لازمی امر ہے۔

شیخ مھدی صمیدعی نے مسئلہ فلسطین کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حالات آج انتہائی خراب ہوچکے ہیں، مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں نے فراموش کردیا ہے اور اس کا فائدہ اسلام دشمنوں کو حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت نیک کاموں اور تقوی کی بنیاد پر کریں، مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ نہایت ضروری ہےاور تقوی کے سلسلے میں عرب اور غیر عرب میں کوئی فرق نہیں ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfyxdjxw6dcma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ