تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 12:01
خبر کا کوڈ : 480287
ڈاکٹر محمد باقر قالیباف

ہفتہ وحدت امت مسلمہ کے بھائی چارے کی علامت ہے

ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے تمسک اسلامی معاشرے کے لئے ہر دور میں اتحاد و وحدت کا سبب رہا ہے۔  
ہفتہ وحدت امت مسلمہ کے بھائی چارے کی علامت ہے
ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے تمسک اسلامی معاشرے کے لئے ہر دور میں اتحاد و وحدت کا سبب رہا ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج صبح آٹھ بجے iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وحدت امت مسلمہ کے بھائی چارے کی علامت ہے اور وحدت مسلمین اور اسلامی اخوت، اسلام کا ایک اساسی اور بنیادی اصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیغمبر اکرم ص کی دعوت پر لبیک کہنے کا عملی نتیجہ وحدت، بھائی چارہ، اور امت مسلمہ کے انسجام کے سوا کچھ اور نہیں ہے۔ پیغمبر اکرم ص کی شان میں ہر طرح کی گستاخی، تمام انبیاء اور آسمانی کتابوں کی توہین ہے اور جو شخص بھی اس کا مرتکب ہوا ہے اس نے دراصل دین، مذہب، اخلاق ، روحانیت اور انسانیت سے زرہ برابر بھی استفادہ نہیں کیا۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ اسلام میں مشتراکت کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہمارے لئے فرقہ واریت کے لئے کوئی بہانہ نہیں رہ جاتا۔ ان میں سے ایک قدس شریف ہے جو مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور عالم اسلام میں وحدت کی ایک برجستہ علامت ہے۔ افسوس کہ بعض مسلمان حکمرانوں نے مسلمانوں کی پیٹھ پر خنجر گھونپ کر عام اسلامی میں تفرقہ پدا کرنے والی غاصب صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا ہے جو تاریخ میں ایک سیاہ داغ کے طور پر باقی رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کو اس منحوس کورونا وائرس کا سامنا ہے، اور ہم سب بخوبی واقف ہیں کہ کورونا بس ایک بیماری نہیں ہے بلکہ معیشت، سیاست اور ثقافت کو نقصان پہنچانے کی ایک ذو معنی سازش ہے۔ اور اس سازش سے باہر نکلنے کے لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اتحاد و بھائی چارے کا مظاہرہ کریں، مجھے یقین ہے کہ ہم آپس میں مل جل کر اس بحران کو موقع غنیمت میں تبدیل کردیں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcivua5yt1avr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ