تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 11:30
خبر کا کوڈ : 480282
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

وحدت کے لئے ہر طرح کی جد و جہد عبادت ہے

ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم تشیع کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے فرمایا کہ وحدت کے لئے ہر طرح کی جد و جہد عبادت ہے
وحدت کے لئے ہر طرح کی جد و جہد عبادت ہے
ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم تشیع کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے فرمایا کہ وحدت کے لئے ہر طرح کی جد و جہد عبادت ہے۔
 
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج صبح آٹھ بجے iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

آیت اللہ ناصر مکام شیرازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ وحدت اسلامی کانفرنس، وحدت مخالف افراد کے مقابلے میں ایک اہم قدم ہے اور یہ کانفرنس عالم اسلام کو اتحاد و وحدت سے بھرپور پیغامات کا انعکاس کرتی ہے۔
 
انہوں نے وحدت مخالف افراد کو تین گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پہلا گروہ شدت پسندوں کا گروہ ہے جو ہمیشہ اختلافات پیدا کرے ہیں ان کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے، دوسرا گروہ وہابیوں کا گروہ ہے جو بس اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں اور دیگر تمام شیعہ اور سنی مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں، جبکہ تیسرا گروہ اغیار، مغربی طاقتوں، امریکہ اور غاصب اسرائیل پر مشتمل ہے اور یہ دونوں گروہ اسلامی وحدت کے خلاف ہیں اور مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرتے ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے وحدت کے پیغام کو عقل کا پیغام جبکہ اختلافات کو شیطانی پیغام قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اخلاقی پیغام کو شیطانی پیغام پر ترجیح دیتے ہیں۔ اس لئے اس کانفرنس کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں۔

انہوں نے قرآن کریم کے سورہ انفال کی آیت نمبر ۴۶ «کا حوالہ دیا جس میں کداوند متعال فرماتا ہے کہ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ؛ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اور آپس میں جھگڑا نہ کرو۔ ورنہ کمزور پڑ جاؤگے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی۔ اور (ہر قسم کی مصیبت و تکلیف میں) صبر سے کام لو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

قرٓن مجید کی ایک اور آیہ شریفہ کو آیت اللہ مکارم شیرازی نے اسلامی وحدت پر خدا کی تاکید قرار دیا، انہوں نے کہا کہ خدا سورہ آل عمران کی آیت نمبر ۱۰۵ میں فرماتا ہے: «وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا»مسلمان اختلاف کرنے والوں اور تفرقہ ایجاد کرنے والوں جیسے نہ بنیں۔ قرآن صراحت کے ساتھ اختلافات پیدا کرنے سے منع کرتا ہے۔

مختلف آیات و روایات کا ذکر کرتے ہوئے آیت اللہ مکارم شیرازی نے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ ہم سب قرآن کی جان لوٹ جائیں گے، اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں وحدت سے متعلق آیات کو اگر جمع کرلیا جائے تو یہ یہ خود ایک کتاب میں تبدیل ہوجائے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے آخر میں کانفرنس کے انعقاد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اراکین کو مبارک باد دی اور خدا کی بارگاہ میں توفیقات میں اضافے کے لئے دعا کرے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد کرنے والے افراد عالم اسلام میں بہت بنیادی اور اہم کام انجام دے رہے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcdjz0oxyt0jx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ