تاریخ شائع کریں2020 29 October گھنٹہ 10:14
خبر کا کوڈ : 480267

ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز

اس موقع پر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کی تفصیلات پیش کیں
ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز
ھفتہ وحدت کی مناسبت سے چونتیسویں سالانہ بین الاقومی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا کورونای جیسی موذی بیماری اور وبا کی وجہ سے آنلائن اہتمام کیا گیا ہے جس کا آج صبح آٹھ بجے iuc.taqrib.ir/live سمیت سوشل میڈیا پر باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ترانے سے ہوا۔

اس موقع پر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کی تفصیلات پیش کیں۔

کانفرنس میں بالترتیب اہل تشیع کے معروف مرجع تقلید آیت الله مکارم ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، ملایشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر، روس میں مسلمانوں کے دینی ادارے کے سربراہ شیخ راویل عین الدین رئیس، بحرین میں اہل تشیع کے رہبر اور معروف مذہبی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم، عراق میں اہل سنت کے مفتی اور دارالافتاء کے سربراہ شیخ مهدی صمیدعی، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکٹی جنرل حجت الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم، جماعت اسلامی ھند کے سیکرٹری جنرل ملک محتشم خان، الجزائر کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ بو عبدالله غلام، یمن کے معرف عالم دین اور مفتی علامه سید شیخ شمس الدین شرف الدین، برونائی دارالسلام کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن جنید، ادارہ اندیشہ اسلام کے سربراہ محمد گورمز، پاکستان سے اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر قبله ایاز، چین سے انجمن اسلامی کے سربراہ جوپینگ ما ، مجلس اعلائے عراق کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم رئیس  اور سابق وزیر اعظم نوری المالکی، مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری، استقامی علما کے محاذ کے سیکرٹری جنرل شیخ ماهر حمود دبیرکل گفتگو کریں گے
.
https://taghribnews.com/vdcg3z9tuak97x4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ