تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 23:27
خبر کا کوڈ : 480235

توہین رسالت پر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کا مذمتی پیغام

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی اس توہین پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تنبیہ کرتی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو جس آگ کو آپ ہوا دے رہے ہیں وہ ایک دن خود آپ کے ہی دامن کو اپنی لپیٹ میں لے لے
توہین رسالت پر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کا مذمتی پیغام
فرانس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کئے جانے پر مجمع تقری مذاہب اسلامی نے ایک بیانیہ جاری کرکے شدید مذمت کی ہے۔

اس بیانیہ میں آیا ہے کہ پیامبر مہربانی، رسول مآب ص کی صلح اور صداقت کے چرچے آج بھی کئی صدیاں گذر جانے کے باوجود سنائی دیتے ہں اور مردہ اور سخت دلوں کو اپنے التفات اور مہربانی سے نرم کئے دیتے ہیں، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ لبوں پر مہریں لگائے خواب غفلت میں مبتلا افراد، اس نور کو قبول کرنے سے قاصر ہیں۔

بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ان سازشوں کے اصلی کردار تسلط پسند نظام کے حامی اور صیہونی ہیں کہ جو اس فتنے کے دوران اس بات کی کوششیں کررہے ہیں کہ اسلام کے نام پر دہشت اور شدت پسندی کو فروغ دے کر، اسلاموفوبیا کی تھیوری کی ترویج کرسکیں اور اس بہتی ہوئی گنگا میں خود بھی ہاتھ دھو سکیں۔

مجمع تقریب کے اس بیانیہ میں فرانس کے صدر کو نصیحت کی گئی ہے کہ اخبارات اور میڈیا پر توہین کی ترویج سے باز آجائے اور دوسرے ادیان کے ساتھ محترمانہ رویہ اختیار کرے۔  کیونکہ آزادی بیان کے نام پر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین دراصل بد دہنی کی ترویج ہے اور ایسی تجاویز کا خاتمہ اختلافات پر ہی ہوتا ہے۔

بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی اس توہین پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی تنبیہ کرتی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو جس آگ کو آپ ہوا دے رہے ہیں وہ ایک دن خود آپ کے ہی دامن کو اپنی لپیٹ میں لے لے، کیونکہ آزاد منش اور جوان مرد افراد ہمیشہ تاریکی اور سیاہی پر نور اور روشنی کوترجیح دیتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcbfgbasrhbw5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ