تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 480206

یمنی وزیر کھیل کے قتل کی مذمت: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کی یمن کے وزیر کھیل حسن محمد زید کے قتل کی شدید مذمت اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار،
یمنی وزیر کھیل کے قتل کی مذمت: ایران
ایرانی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں یمنی وزیر کھیل کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت  خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کے وزیر کھیل حسن محمد زید کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یمنی حکومت اور عوام بالخصوص ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ بلاشبہ یہ بزدلانہ قتل یمن میں جارحیت پسندوں کے دوسرے جرائم کی طرح، صرف یمنی عوام کے سامنے غاصبوں کی کمزوری اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ قتل  نہ صرف یمنی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا بلکہ یہ اس پرجوش قوم کی سچائی کو پہلے سے کہیں زیادہ ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی وزیر کھیل حسن زید کو منگل کے روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔
یمنی وزیر کھیل حدہ کے علاقے میں اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ ایک مسلح موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائر کھول دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ 
https://taghribnews.com/vdcjyyexmuqeo8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ