تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 16:52
خبر کا کوڈ : 480199

ایران کے صدر کی فرانسیسی حکام کے گستاخانہ اور غیر معقول اقدام کی مذمت،

پیغمبر اسلام (ص) کی توہین اور ان کی شان میں گستاخی در حقیقت تشدد اور انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صدر روحانی
ایران کے صدر کی فرانسیسی حکام کے گستاخانہ اور غیر معقول اقدام کی مذمت،
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فرانسیسی حکام کے گستاخانہ اور غیر معقول اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین اور ان کی شان میں گستاخی  در حقیقت تشدد اور انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انسانیت کے معلم اور تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ہم ہفتہ وحدت کی بات کرتے ہیں اس کا مطلب اہل قبلہ کے درمیان اور شیعہ اور سنی کے درمیان وحدت اور یکجہتی  ہے ہم ایکدوسرے کے ساتھ ہیں ہم ایک پرچم کے سائے میں ہیں ۔

ہمارے آئمہ معصومین نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر کوئي مسلمان مخالف اہلبیت (ع)  بھی ہے اگر وہ مرجائے تو اس کی تشییع جنازہ میں شرکت کریں اگر وہ مریض ہوجائے تو اس کی عیادت کریں اور مسلمانوں کی جان اور مال کی حفاظت کریں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) نے مسلمانوں کے درمیان اخوت اور برادری قائم کی ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ یورپی ممالک اگر اتحاد اور صلح کی تلاش میں ہیں تو انھیں مسلمانوں کے مسائل میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

صدر روحانی نے کہا کہ آج کی دنیا میں اسی صورت میں امن برقرارہوسکتا ہے جب سبھی ایکدوسرے کا احترام کریں ۔ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی ہنر نہیں بلکہ جہالت اور غیر اخلاقی اقدام ہے جس کے نتیجے میں تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ ملےگا۔
https://taghribnews.com/vdcaownyo49na61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ