تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 480193

پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں کورونا وبا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔
پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں کورونا وبا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔

پاکستان  بھر میں این سی اوسی کی جانب سے کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شہریوں کے لیے گھروں سے نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

عوامی مقامات، اجتماعات، سرکاری اور نجی شعبہ کے دفاترمیں بھی فیس ماسک لازمی قراردیا گیا ہے۔  این سی اوسی نے صوبوں کو بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریستورانوں میں فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا وبا کا 80 فیصد تیزپھیلاؤ ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں ہے جن میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، اسلام آباد، حیدرآباد، میرپور، گلگت، مظفرآباد شامل ہے۔

این سی اوسی کے مطابق اس وقت ملک بھرمیں 4 ہزار 374 اسمارٹ لاک ڈاؤن چل رہے ہیں، ملک بھرمیں 30 ہزار610 افراد اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceo78exjh8vzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ