تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 480184

فلاڈیلفیا: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر پُرتشدد مظاہرے

امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے.
فلاڈیلفیا: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر پُرتشدد مظاہرے
انتخاب سے صرف ایک ہفتے قبل امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، 27 سالہ اس شخص کو پولیس نے اُس وقت قتل کیا جب اس نے ہاتھ میں چاقو پکڑا رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ 2 پولیس آفیسرز نے پیر کی سہ پہر ایک شخص کو اس وقت ہلاک کیا جب مذکورہ شخص کی ماں اسے روک رہی تھیں تاہم اس نے چاقو پھینکنے سے انکار کردیا تھا۔

ادھر مذکورہ شخص کے اہل خانہ نے سوال اٹھایا کہ جان لیوا ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، ساتھ ہی کہا کہ اسے ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔ دوسری جانب فائرنگ کے بعد سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر جمع ہوگئے، جنہیں پولیس لاٹھیوں کی مدد سے پیچھے دھکیلتی رہی۔

تاہم رات بھر شہر میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے ہنگامے اور لوٹ مار کے واقعات ہوتے رہے، اس دوران 30 پولیس افسران زخمی بھی ہوئے، جس میں ایک افسر وہ بھی تھا جس کی ٹانگ ٹرک کی ٹکر سے ٹوٹ گئی۔

فلاڈیلفیا پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر زخمی اینٹیں اور پتھر لگنے سے ہوئے۔
پولیس ترجمان میگیول ٹوریس کا کہنا تھا کہ 'مختلف ہسپتالوں میں موجود تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے‘۔

یاد رہے امریکا میں ماہ مئی میں پولیس کی جانب سے مینیسوٹا میں ایک سیاہ فام شخص کو قتل کرنے کے بعد سے احتجاج اور فسادات کی لہر دیکھی گئی ہے۔ بہت سے مظاہرین نے پولیس پر نسلی تعصب اور مظالم ڈھانے کا الزام لگایا لیکن ٹرمپ نے ان فسادات کے حوالے سے جوبائیڈن کے خلاف جاری انتخابی لڑائی میں اپنے آپ کو ’امن و عامہ‘ قائم کرنے والے اُمیدوار کی حیثیت سے ثابت کرنے پر توجہ دی۔
https://taghribnews.com/vdcev78eejh8vzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ