تاریخ شائع کریں2020 28 October گھنٹہ 15:08
خبر کا کوڈ : 480178

چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس

اسلامی جمہوریہ ایران میں چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کل آنلاین منعقد ہوگی جس سے عالم تشیع کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی، ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری خطاب کریں گے
چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس
اسلامی جمہوریہ ایران میں چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کل منعقد ہوگی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں چونتیسویں سالانہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کل آنلاین منعقد ہوگی جس سے عالم تشیع کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی، ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری خطاب کریں گے۔
 
یہ کانفرانس پانچ دنوں تک جاری رہے گی جس کا باقاعدہ آغاز جمعرات کی صبح نو بجے ہوگا اور اس کا نفرنس کو iuc.taqrib.ir/live پر براہ راست دیکھا جاسکے گا۔
 
اس کانفرنس میں دنیا کے ۴۷ ممالک سے عالم اسلام کی ۱۶۷ معروف مذہبی اور سماجی برجستہ شخصیات جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سے  ۱۲۰ شخصیات گفتگو کریں گی۔
 
ایک محتاط اندازے کے مطابق افریقہ، مغربی ایشیا، مشرق وسطی، جنوبی امریکہ، برصغیر پاک و ھند سے تقریبا ۳۵۰ افراد آنلائن گفتگو کریں گے جو انگریزی، اردو، عربی، روسی، ترکی و دنیا کی دیگر زندہ زبانوں میں نشر کی جائے گی۔
اس کانفرنس کو مندرجہ ذیل لنکس پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے
iuc.taqrib.ir/live  و http://taghribnews.video
 
 
https://taghribnews.com/vdchqvnk623n6zd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ