تاریخ شائع کریں2020 27 October گھنٹہ 18:26
خبر کا کوڈ : 480084

مسلمان عالمی استکبار کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔ افواج ایران

چارلی ہیبڈو جریدے کی جانب سے توہین آمیز اقدام پر ایرانی مسلح افواج کی شدید مذمت،
مسلمان عالمی استکبار کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔ افواج ایران
پیغمبر اسلام حضرت ختمی مرتبت (ص) کی شان اقدس میں گستاخانہ اقدامات کا دفاع کرنے پر فرانسیسی حکام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

چارلی ہیبڈو جریدے کی جانب سے توہین آمیز اقدام نے، کہ جس کی فرانس کے صدر نے بھی حمایت کی ہے، ایک بار پھر اظہار رائے کی آزادی کے جھوٹے دعویداروں کے اسلاموفوبیا کو مکمل طور پر آشکار کر دیا، یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک جاری کردہ بیان میں کہی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مغرب کی ماڈرن جہالت  ایک جامع  ترین دین کے مقدسات کی توہین و بے حرمتی کر کے راہ راست اور صراط مستقیم کی طرف فطری طور پر بڑھتے رجحان و بیداری و آگاہی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اسلامی مقدسات کے خلاف اس قسم کے پست، حقیر اور جاہلانہ اقدامات کو مغرب کے رو بہ زوال اور دم توڑتے اقدار اور اسی طرح صیہونیزم کے زوال کی علامت سمجھتی ہے اور وہ پوری دنیا کے مسلمانوں سے اس بات کی خواہاں ہے کہ وہ عالمی استکبار کے جرائم کے مقابلے میں متحد ہو کے ڈٹ جائیں۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبدو نے ایک بار پھر حضرت پیغمبر اکرم (ص) کے خلاف توہین آمیز کارٹون شائع کیے اور فرانسیسی حکومت اور صدر امانوئل میکرون نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگندہ مہم  کو لگام دینے کے بجائے اسلامی مقدسات کی توہین کو آزادئ اظہار رائے قرار دیتے ہوئے  کہا   کہ اس طرح کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcdjz0ooyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ