تاریخ شائع کریں2020 27 October گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 480075

کورونا مریضوں میں اسپرین کے استعمال سے اموات میں کمی، تحقیق

اسپرین کی ایک گولی کے روزانہ استعمال سے کووڈ-19 کے اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں اموات کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔
کورونا مریضوں میں اسپرین کے استعمال سے اموات میں کمی، تحقیق
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے اسپرین کی ایک گولی کے روزانہ استعمال سے کووڈ-19 کے اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں اموات کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ جن مریضوں کو اسپرین دی جا رہی تھی یا وہ دل کے دورے کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی سے اسپرین استعمال کررہے تھے، ایسے مریضوں میں موت کا خطرے میں 74 فیصد کمی دیکھی گئی جب کہ آئی سی یو میں داخلے میں 43 اور وینٹی لیٹر پر منتقلی کے خطرے میں 44 فیصد کمی ہوئی۔

محققین نے دعویٰ کیا ہے سستی سی دوا اسپرین جو بآسانی بھی دستیاب ہے سے کورونا کی پیچیدگیوں سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور اس تحقیق سے مستقبل میں اسپرین کے کورونا کے مریضوں میں استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر مطالعے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5z0okyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ