تاریخ شائع کریں۶ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۲۳
خبر کا کوڈ : 480072

یوم سیاہ پرحریت رہنماوں کی اپیل پروادی میں احتجاج جاری،

آج بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
یوم سیاہ پرحریت رہنماوں کی اپیل پروادی میں احتجاج جاری،
کشمیریوں کےلیے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا کیوں کہ اسی روز پہلی بار قابض بھارتی فوج نے اپنے ناپاک قدم جنت نظیر وادی کشمیرمیں رکھے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کومسلط ہوئے سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ 1947 میں 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے آج تک کشمیری یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور آج بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

یوم سیاہ پرحریت رہنماوں کی اپیل پروادی میں احتجاج جاری ہے۔ کشمیری آخری سانس تک غیر قانونی قبضے کے خلاف جنگ لڑنے کا عزم دہرا رہے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے بھی جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، مظاہرے، اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جس کے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماؤں نے آزادی کشمیر کے عزم کا اعادہ کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔

دوسری جانب خوفزدہ مودی سرکار کی ایما پر قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ثابت کرنے کی کوشش کی اور لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
http://www.taghribnews.com/vdca0wnyu49naw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس