تاریخ شائع کریں2020 26 October گھنٹہ 17:13
خبر کا کوڈ : 479954

سکھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلا دیئے۔

اس سال بھارتی پنجاب میں سکھوں نے شیطان راون کے بجائے مودی کے پتلے جلادیئے۔
سکھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلا دیئے۔
بھارتی پنجاب میں سکھوں نے روایتی تہوار دسہرہ منانے کے دوران شیطان راون کو نذر آتش کرنے کی روایت توڑتے ہوئے اس بار وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے جلا دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں دسہرہ کا تہوار منایا گیا جس میں سب سے بڑے شیطان راون کو جلا کر بھسم کردیا جاتا ہے اور صدیوں سے رویت جاری ہے لیکن اس سال بھارتی پنجاب میں سکھوں نے شیطان راون کے بجائے مودی کے پتلے جلادیئے۔

اس حوالے سے کسان یونین کے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھارت کے لیے سب سے بڑا شیطان ثابت ہوئے ہیں اس لیے دسہرہ کے موقع پر اس بڑے شیطان کو جلانے سے ملک میں سکون ہو جائے گا۔

دسہرہ کے موقع پر بھارتی پنجاب کی مقامی تنظیموں کی جانب سے بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں علاقہ مکینوں میں مودی کے پتلے مفت تقسیم کیئے اور عوام نے مختلف مقامات پر لے جاکر ان پتلوں کو جلا دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کورونا وبا سے نمٹنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے بغیر منصوبے کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدورں کی زندگی اجیرن ہوگئی اور 100 سے زائد مزدور اپنے شہروں کو جاتے ہوئے مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے جب کہ غلط پالیسیوں کے باعث درجنوں کسانوں نے خودکشی کرلی۔
https://taghribnews.com/vdchmwnkk23nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ