QR codeQR code

فرانسیسی مصنوعات بائیکاٹ

26 Oct 2020 گھنٹہ 16:39

فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی مہم جاری ہے اور کئی مسلم ممالک کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات اٹھا لی گئیں۔


رپورٹ کے مطابق مسلم ممالک میں فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی  مشرق وسطیٰ میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

فرانسیسی صدر کے متنازعہ بیانات کے بعد بہت سے مسلمانوں اور بعض اسلامی ممالک نے فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کویت کے بعد اب اردن کی مارکیٹوں سے بھی فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ قطر نے بھی اعلان کیا ہے کہ سپر مارکیٹوں میں فرانسیسی مصنوعات کی لسٹ آویزاں کر دی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹش اور بائیکاٹ فرانس کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 479947

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479947/فرانسیسی-مصنوعات-بائیکاٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com