تاریخ شائع کریں2020 26 October گھنٹہ 15:41
خبر کا کوڈ : 479938

ایک اور بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایک اور بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں سری نگر کے علاقے شیرگڑی کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

گولی کی آواز سُن کر جب ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو اہلکار کو خون میں لت پت پایا اور سرکاری رائفل قریب ہی پڑی تھی۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔

کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد اہلکار کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا، تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2007 سے تاحال پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 479 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjthexouqeahz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ