تاریخ شائع کریں۵ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۵:۳۸
خبر کا کوڈ : 479937

خدشہ ہے بھارت، افغانستان کو پاکستان کے لئے استعمال کرے گا، وزیراعظم عمران خان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو نقصان پہنچا، وزیر اعظم پاکستان
خدشہ ہے بھارت، افغانستان کو پاکستان کے لئے استعمال کرے گا، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ عوامی روابط سے باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے، افغانستان کے ساتھ ہمارے روابط برسوں سے ہیں۔

افغانستان کو ہر دور میں خطے میں اہمیت حاصل رہی ہے، بدقسمتی سے گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے، اس انتشار سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا،اس انتشار نے دونوں ممالک میں غلط فہمیوں کو جنم دیا، ہم نے پھر بھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔

افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے، یرونی دباوَ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی۔ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے دوستی کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہمیں احساس ہوا کہ بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے، بھارت میں مودی حکومت اپنے ملک کے ہی مسلمانوں کے خلاف ہے۔

بھارت میں مسلمانوں سے جو سلوک ہو رہا ہے وہ کبھی نہیں ہوا۔ بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش پھر بھی کریں گے، پاکستان کو خدشہ ہے بھارت ہمیں غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کو استعمال کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ماضی سے نکل کر تجارت ،معیشت اور امن کی جانب جانا چاہیے، حکومت کی مخلصانہ کوشش ہے کہ دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات ہو، سب کوشش کر رہے ہیں۔

افغانستان میں امن ہو، افغانستا ن میں امن سے پاکستان اور دیگرعلاقوں کو فائدہ ہوگا، افغانستان سے تجارت کے فروغ کے لیے چیمبر آف کامرس سے تعلقات بڑھانے کو کہا گیا ہے، تجارت کے ذریعے خطے میں خوشحالی آئے گی۔
 
http://www.taghribnews.com/vdcip3a5yt1ay32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس