تاریخ شائع کریں2020 26 October گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 479936

جنگ خطرہ بننے والے ممالک کی سرزمین پر لے جائیں گے. بھارتی مشیرقومی سلامتی

چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کی جانب سے گیدڑ بھبکیاں جاری ہیں۔
جنگ خطرہ بننے والے ممالک کی سرزمین پر لے جائیں گے. بھارتی مشیرقومی سلامتی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے ’نیا انڈیا‘ کے عنوان سے کانفرنس میں اپنے جنگی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زمین پر بھی جاکر لڑیں گے۔

اجیت دوول نے مزید کہا کہ غیرملکی سرزمین سیکیورٹی خطرات کا باعث ہے، بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کر رہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیں گے۔

دوسری جانب کورونا وبا سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ بھارت دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے لیکن اس کے باوجود نئے میزائل کے تجربات اور جنگی ساز و سامان کی خریداری جاری ہے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت نے خطے میں کشیدگی اور تناؤ پیدا کرنے کی کوشش کی ہو۔ حال ہی میں لداخ کی سرحدوں پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ جھڑپ کی جس پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔
https://taghribnews.com/vdchxwnk-23nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ