تاریخ شائع کریں۵ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۵:۱۰
خبر کا کوڈ : 479933

معتمرین یکم نومبر سے عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ معتمرین کی آمد پر پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
معتمرین یکم نومبر سے عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ معتمرین کی آمد پر پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے معتمرین بھی یکم نومبر سے عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عمرے پر پابندی کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے جس کے تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے بیرون ملک سے عمرے کے خواہش مند خوش نصبیوں کو مقدس سرزمین میں داخلے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرے کے لیے آنے والے معتمرین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہر ہفتے 10 ہزار خوش نصیبوں کو چنا جائے گا جو 50 افراد کے الگ الگ گروپس میں تقسیم کیے جائیں گے۔

بیرون ملک پروازوں سے آنے والے معتمرین کو سعودی عرب پہنچ کر تین دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا اور عمرہ ادائیگی سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں  کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ ابتدا میں ایسے 33 ممالک جہاں کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی گئی سے پروازوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی کے باعث پاکستانی معتمرین بھی عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdcexo8exjh8foi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس