QR codeQR code

امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

24 Oct 2020 گھنٹہ 16:16


امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رائٹرز کے حوالے سے خبر ہے کہ امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ کاونٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔ امریکہ کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 479765

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479765/امریکی-بحریہ-کا-طیارہ-گر-کر-تباہ-دونوں-پائلٹ-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com