تاریخ شائع کریں۳ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۱۶
خبر کا کوڈ : 479765

امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک
امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رائٹرز کے حوالے سے خبر ہے کہ امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ کاونٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔ امریکہ کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdch-wnkm23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس