تاریخ شائع کریں2020 24 October گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 479763

ترکی : امریکی قونصلیٹ میں ویزا خدمات عارضی طور پر بند،

خطرے کے پیش نظر ترکی میں سبھی امریکی قونصلیٹ میں ویزا خدمات عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
ترکی : امریکی قونصلیٹ میں ویزا خدمات عارضی طور پر بند،
ترکی میں واقع امریکی سفارت خانہ نے جمعہ کو دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ سفارت خانہ نے کہا ہے کہ اسے امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں پر ممکنہ حملے کی خبر ملی ہے اس وجہ سے سفارت خانہ کی سبھی سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

پورے علاقہ میں لوگوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگا کر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ ترکی کی سیکورٹی فورسز نے بھی سفارت خانہ جانے والے راستے پر سیکورٹی سخت کردی ہے ۔

امریکی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی میں امریکی مشن کو استنبول اور دیگر مقامات میں امریکی قونصل جنرل سمیت امریکی شہریوں پر ممکنہ دہشت گردانہ حملے یا انہیں اغوا کئے جانے کے بارے میں ٹھوس خبر ملی ہے ۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفارت خانہ نے امریکی شہریوں سے بڑے دفاتر ، شاپنگ مال اور ان کی آمد ورفت کے دیگر مقامات پر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔

خطرے کے پیش نظر ترکی میں سبھی امریکی قونصلیٹ میں ویزا خدمات عارضی طور پر بند رہیں گی ۔
https://taghribnews.com/vdcfv1djmw6deea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ