تاریخ شائع کریں2020 24 October گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 479762

پوتین کی آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جاری جنگ پر تشویش،

قرہ باغ کے مسئلے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جنگ میں اب تک کم از کم 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روسی صدر
پوتین کی آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین جاری جنگ پر تشویش،
رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے آرمینیا اور آذربائیجان کے فوجیوں کے مابین جاری جنگ پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ روس کے آرمینیا اور آذربائیجان دونوں کے ساتھ تعلقات کا ذکرکیا۔

انہوں نے قرہ باغ کی جنگ کو ایک المناک  قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اس جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود آرمینیا اور آذربائیجان کے فوجیوں نے قرہ باغ کے علاقے میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔

قرہ باغ جنگ کے دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ 27 ستمبر کو شروع ہوئی ہے اور ماسکو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا مگر اس کے باوجود فریقین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepo8ewjh8ffi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ