تاریخ شائع کریں2020 24 October گھنٹہ 15:48
خبر کا کوڈ : 479759

گھانا : زیر تعمیر تین منزلہ چرچ کی عمارت منہدم ہوگئی۔

گھانا میں زیر تعمیر تین منزلہ چرچ کی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
گھانا : زیر تعمیر تین منزلہ چرچ کی عمارت منہدم ہوگئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک گھانا میں تین منزلہ چرچ کی چھت  اُس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے۔

عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے، ملبے سے 15 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں حادثے میں 11 خواتین، 10 مرد اور ایک بچی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ عمارت منہدم ہونے کے وقت عمارت میں 60 سے زائد افراد موجود تھے اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تین منزلہ چرچ کی عمارت میں 1994 سے تعمیراتی کام جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcamonyo49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ