QR codeQR code

ایران خطے کو ہتھیاروں کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے خلاف ہے۔

23 Oct 2020 گھنٹہ 17:41

دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کی پیروی کرنے کے لئے تیار نہیں اور ایران کے خلاف ابتدا سے جو غلط اور غیر قانونی پابندیاں تھیں وہ ختم ہوگئی ہیں۔ علی ربیعی


رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے کہا ہے کہ ایران ہر ملک کو ہتھیار فروخت نہیں کرےگا کیونکہ ایران خطے کو ہتھیاروں کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے خلاف ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیوں کے خاتمہ اور ایران کی حقانیت و سچائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایران کی صداقت ، حقانیت اور سچائي کو تسلیم کرلیا ہے اور عالمی سطح پرکوئی بھی ملک اب امریکہ کے جھوٹے اور غلط پروپیگنڈے کو سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ربیعی نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کی پیروی کرنے کے لئے تیار نہیں اور ایران کے خلاف ابتدا سے جو غلط اور غیر قانونی پابندیاں تھیں وہ ختم ہوگئی ہیں۔

علی ربیعی نے کہا کہ ہم ہتھیاروں کے طرفدار نہیں ہم جنگ کے حامی نہیں ہم امن و صلح کے خواہاں ہیں اس لئے ہم خطے کو اسلحہ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے خلاف ہیں جبکہ امریکہ خطے کو اسلحہ کے ڈھیر میں تبدیل کرکے اس علاقہ کو تباہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہماری پالیسی دفاعی طاقت اور قدرت کو مضـوط بنانے پر استوار ہے۔ ہم نے آج تک کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں لیکن مسلط کردہ جنگوں میں ہم نے دفاع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں اپنے شرائط پر عمل کریں گے اور خطے کو اسلحہ کے ذخیرہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 479662

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479662/ایران-خطے-کو-ہتھیاروں-کے-ڈھیر-میں-تبدیل-کرنے-خلاف-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com