تاریخ شائع کریں2020 23 October گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 479659

شیخ نعیم قاسم اور حزب اللہ کے رہنما حسن البغدادی پر پابندیاں عائد،

داعش کے مقابلے میں حزب للہ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد امریکہ اور صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کر لی ہے۔
شیخ نعیم قاسم اور حزب اللہ کے رہنما حسن البغدادی پر پابندیاں عائد،
امریکی وزارت خزانہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم اور حزب اللہ کے رہنما حسن البغدادی پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے دعوی کیا کہ حزب اللہ عالمی سطح پر امن و امان کیلئے خطرہ ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی وزارت خزانہ، حزب اللہ لبنان کے اراکین اور اس سے وابستہ کچھ تنظیموں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں حزب للہ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد سے ہی امریکہ اور صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کر لی ہے۔

حزب اللہ لبنان خطے کے مزاحمتی محاذ کے اہم رکن کی حیثیت سے علاقے میں امریکی صیہونی محاذ کی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjihexhuqeamz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ