QR codeQR code

شیخ نعیم قاسم اور حزب اللہ کے رہنما حسن البغدادی پر پابندیاں عائد،

23 Oct 2020 گھنٹہ 17:30

داعش کے مقابلے میں حزب للہ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد امریکہ اور صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کر لی ہے۔


امریکی وزارت خزانہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم اور حزب اللہ کے رہنما حسن البغدادی پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے دعوی کیا کہ حزب اللہ عالمی سطح پر امن و امان کیلئے خطرہ ہے۔ اس سے قبل بھی امریکی وزارت خزانہ، حزب اللہ لبنان کے اراکین اور اس سے وابستہ کچھ تنظیموں اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ 

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں حزب للہ کی مسلسل کامیابیوں کے بعد سے ہی امریکہ اور صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اختیار کر لی ہے۔

حزب اللہ لبنان خطے کے مزاحمتی محاذ کے اہم رکن کی حیثیت سے علاقے میں امریکی صیہونی محاذ کی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 479659

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479659/شیخ-نعیم-قاسم-اور-حزب-اللہ-کے-رہنما-حسن-البغدادی-پر-پابندیاں-عائد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com