تاریخ شائع کریں2020 23 October گھنٹہ 07:28
خبر کا کوڈ : 479619

بھارت،چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکا خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔
بھارت،چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔
بھارت میزائل اور ڈرونز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ سیٹلائٹ تک رسائی کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کا مقصد چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کا اعلان ممکنہ طور پر اگلے ہفتے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور ڈیفنس سیکریٹری مارک ایسپر کے دورے کے موقع پر نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ سے مذاکرات کے دوران کیا جائے گا۔

امریکا نے رواں ہفتے بیجنگ کی مخالفت میں تائیوان کو اسلحے کے تین طرح کے نظام کی فروخت کی منظوری دی تھی جبکہ خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنیوں نے بھارت کو 2017 سے اب تک 21 ارب ڈالر سے زائد کا اسلحہ فروخت کیا اور امریکا کی حکومت بھارت پر فوجی آلات کے بہتر استعمال کے لیے حساس معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر زور دیتی رہی ہے۔

بھارت کی حکومت کے ذرائع نے متوقع معاہدے کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ نے جیوسپیٹیال کوآپریشن پر بیسک ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ کے حتمی مسودے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے بھارت کو مختلف فضائی اور میدانی ڈیٹا تک رسائی کا موقع ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک بنیادی معاہدہ ہے جس پر امریکا نے اپنے کئی اتحادیوں کے ساتھ دستخط کرلیے ہیں’۔

بھارت اس سے قبل امریکا کے ساتھ عسکری معاہدہ کرنے اور چین کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھا لیکن رواں برس چین کے ساتھ حالات میں ڈرامائی انداز میں تبدیلی آئی اور مغربی ہمالیائی سرحد میں دونوں ممالک کی فوج کی جھڑپوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

چین سے کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی عسکری طاقت کو مزید بہتر کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور چین کی ممکنہ تشویش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رواں ہفتے آسٹریلیا کو سمندری مشقوں میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی جو اگلے ماہ امریکا اور جاپان کے ساتھ شیڈول ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfy1dj1w6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ