تاریخ شائع کریں۲ آبان ۱۳۹۹ گھنٹہ ۷:۲۰
خبر کا کوڈ : 479618

یونانی وزیر اعظم نے رات کے اوقات کیلئے کرفیو نافذ کردیا۔

یونانی وزیر اعظم نے ایتھنز، دیگر علاقوں میں رات کے اوقات کیلئے کرفیو نافذ کردیا۔
یونانی وزیر اعظم نے رات کے اوقات کیلئے کرفیو نافذ کردیا۔
یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس مٹسوٹاکِس نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایتھنز، تھیسالونیکی اور دیگر علاقوں میں رات کے اوقات کے لیے کرفیو نافذ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کیریاکوس مٹسوٹاکِس نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد رات کے اقات میں لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع کو روکنا ہے جس سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے وبا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بند اور کھلے دونوں طرح کے مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین آنے سے قبل ماسک ہی ویکسین ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcezo8evjh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس