تاریخ شائع کریں2020 23 October گھنٹہ 00:11
خبر کا کوڈ : 479609

فسادات میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا.

بھارت کی عدالت نے نئی دلی میں ہونے والے فسادات کو برصغیر کی تقسیم کے بعد بدترین فساد قرار دے دیا۔
فسادات میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا.
عدالت نے اپنے ریمارکس میں رواں سال کے آغاز میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کو تقسیم ہند کے بعد بدترین فسادات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فسادات بھارت کے لیے ایک ناسور ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ اتنے کم مدت میں جس تیزی سے یہ فسادات بڑے پیمانے پر پھیلے یہ پیشگی سازش کے بغیر ممکن نہیں۔

واضح رہے رواں سال کے آغاز میں ہونے والے دلی فسادات میں  47 افراد جان کی بازی ہارے جب کہ مسلمانوں کی املاک کو چُن چُن کر نشانہ بنایا گیا جب کہ  بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں کے درمیان اب بھی خوف کی فضا قائم ہے۔

دلی فسادات کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی ادارے اور بین الاقوامی اخبارات متعدد بار لکھ چکے ہیں کہ ان فسادات میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا اور دلی پولیس نے منظم انداز سے ہندؤوں کا ساتھ دیا۔
https://taghribnews.com/vdce7o8eojh8fpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ