تاریخ شائع کریں2020 22 October گھنٹہ 23:51
خبر کا کوڈ : 479606

ایران اور ترکی کے تعلقات، پڑوسی ممالک کے لئے نمونہ ہیں۔ روحانی

طبی پروٹوکول پر مکمل عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین میں اضافہ کیا جائے گا۔ صدر روحانی
ایران اور ترکی کے تعلقات، پڑوسی ممالک کے لئے نمونہ ہیں۔ روحانی
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفیونی گفتگو میں تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعلقات میں توسیع پر تاکید کی۔

صدر روحانی نے امریکا کی غیر قانونی پابندویوں اور اسی طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ طبی پروٹوکول پر مکمل عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین میں اضافہ کیا جائے گا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کو اہم موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ علاقے کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

صدر روحانی نے کورونا وائرس سے مقابلے کے بارے میں ترکی کے ساتھ تعاون اور اس بارے میں تجربات شیئر کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
https://taghribnews.com/vdcbg9ba0rhbz0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ