تاریخ شائع کریں2020 22 October گھنٹہ 23:20
خبر کا کوڈ : 479602

بائیڈن کی حمایت میں اوباما کی تقریر، ٹرمپ پر سخت تنقید

سابق امریکی صدر براک اوباما کی جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید۔
بائیڈن کی حمایت میں اوباما کی تقریر، ٹرمپ پر سخت تنقید
سابق امریکی صدر براک اوباما نے جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی۔

اپنے سابق نائب صدر جو بائیڈن کی جانب سے فلاڈیلفیا میں ایک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے تنقید کی بارش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے تفرقہ پھیلانے والے بیانات، اوول آفس میں ان کا ٹریک ریکارڈ اور سازشی نظریات کو ری ٹویٹ کرنے کی عادت کو ہدف بنایا۔

اوبامہ نے کہا کہ ’جو بائیڈن اور کمالہ حارث کے ہوتے ہوئے آپ کو ہر روز ان کی پاگل باتوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ بہت بڑا فائدہ ہے، آپ کو ہر روز ان کے بارے میں بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ تھکادینے والا نہیں ہوگا‘۔

اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی کام کرنے یا کسی کی مدد کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ دو مرتبہ امریکی صدر رہنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کی شخصیت براک اوباما کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات پر تنقید کی اور کہا کہ صدر خود وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اچانک سے ہم سب کی حفاظت نہیں کریں گے، وہ اپنی حفاظت کے لیے بنیادی اقدامات بھی نہیں اٹھا سکتے۔

براک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ماضی میں ریئلٹی شو کی میزبانی کرنے کے دور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ریئلٹی شو  نہیں بالکہ خود حقیقت ہے اور ہم میں سے دیگر لوگوں کو بھی اس کے نتائج سے گزرنا پڑا ہے کہ کیونکہ وہ اپنے کام کو سنجیدگی سے کرنے کے لیے خود کو نااہل ثابت کر رہے ہیں۔

 
https://taghribnews.com/vdchvwnki23nq-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ