QR codeQR code

تہران نے امریکہ کے صدارتی انتخابات سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا،

22 Oct 2020 گھنٹہ 23:03

تہران، واشنگٹن کی طرح نہیں ہے کہ جو دوسرے ممالک کے انتخابات اور اندرونی امور میں مداخلت کرے۔


اقوام متحدہ میں ایرانی وفد کے ترجمان نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں تہران کی مداخلت سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی وفد کے ترجمان علی رضا میریوسفی نے کل رات امریکہ کے انفارمیشن کے ڈائریکٹر جان ریٹکلیف John Ratcliffe کی جانب سے ایران اور روس پر امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران، واشنگٹن کی طرح نہیں ہے کہ جو دوسرے ممالک کے انتخابات اور اندرونی امور میں مداخلت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات میں کوئی دلچسپی نہیں کہ امریکہ میں کون بر سر اقتدار آتا ہے۔ علی رضا میریوسفی نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے سلسلے کو ختم کرے۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا تھا کہ امریکہ کے صدارتی امیدواروں میں سے جو کوئی بھی کامیاب ہو جائے اس سے ایران پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ہم امریکی صدارتی انتخابات کو اس ملک کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 3 نومبر کو صدارتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور تازہ ترین سروے رپورٹوں کے مطابق جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 479600

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479600/تہران-نے-امریکہ-کے-صدارتی-انتخابات-سے-متعلق-الزامات-کو-مسترد-کر-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com