تاریخ شائع کریں2020 22 October گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 479563

تہران: سوئیس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔

تہران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئیس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے امریکہ کے بیہودہ پروپیگنڈے کے خلاف شدید احتجاج کیا گيا ہے۔
تہران: سوئیس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے کہا ہے کہ تہران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئیس کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے امریکہ کے جھوٹے اور بیہودہ پروپیگنڈے کے خلاف شدید احتجاج کیا گيا ہے۔

خطیب زادہ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ایران سمیت دیگر ممالک کی مداخلت کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے لئۓ امریکی صدارتی امیداروں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور ایران کے بارے میں امریکہ کی دونوں پارٹیوں کی پالیسی یکساں اور دشمنی و عداوت پر مبنی ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے خفیہ اداروں کی دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا طویل سلسلہ تاریخ میں موجود ہے امریکہ اپنے سنگين جرائم کو چھپانے کے لئے دوسرے ممالک پر الزام تراشی کررہا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو جھوٹا اور بیہودہ پروپیگنڈہ ترک کردینا چاہیے اور عالمی قوانین کے مطابق ایک عام ملک کی طرح دیگر ممالک کے ساتھ عمل کرناچاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آج چند عرب ممالک کے سوا کوئی بھی ملک امریکہ کی دھونس اور دھمکی کو قبول کرنے کے لئے آمادہ نہیں اور ہر ملک امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9n0osyt05k6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ