تاریخ شائع کریں2020 21 October گھنٹہ 18:18
خبر کا کوڈ : 479506

ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے۔

ایرانی جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی تینوں جزائر ایرانی ہیں اور ایرانی رہیں گے۔ روانچی
ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے ایرانی جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں جزائر ایرانی ہیں اور ایرانی رہیں گے۔

ایرانی نمائندے نے سکیورٹی کونسل کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں ایران پر لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا خطے میں امن و سلامتی کے سلسلے میں کردار سب کے سامنے نمایاں ہے، ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے۔ خلیج فارس کی سلامتی اہم ہے اور اس خطے سے تجارت کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ ایران کا میزآئل سسٹم دفاعی نوعیت کا ہے اور ملک و قوم کے تحفظ کے لئے ایران کو بھی دیگر ممالک کی طرح اپنا دفاع مضبوط بنانے کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم دفاعی امور کے بارے میں کسی سےمذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ خطے میں امن و سلامتی کے سلسلے میں بھر پور تعاون جاری ہے اور جاری رہےگا۔

ایرانی نمائندے نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک امریکی اور یورپی ہتھیاروں کے ذریعہ یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف بولنے والے اور زبان کھولنے والے ممالک کی غیر انسانی  حرکتوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے سلسلے میں لمبی فہرست تیار کی جاسکتی ہے اور ان ممالک کے سنگين اور بھیانک جرائم کے ایران کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
تخت روانچی نے ایران کے جزائر کے بارے میں بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں جزائر ایرانی ہیں اور ایرانی رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcawonyi49n0m1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ