تاریخ شائع کریں2020 21 October گھنٹہ 12:05
خبر کا کوڈ : 479439

پاکستان :کورونا وائرس کے فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ،

پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار378 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
پاکستان :کورونا وائرس کے فعال کیسز میں تیزی سے اضافہ،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 24 ہزار 744 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد  9 ہزار 378 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 692 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 348 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 936، خیبرپختونخوا 38 ہزار 779 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 309، بلوچستان میں 15 ہزار 717 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 564 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 091 تعداد ہوگئی۔
https://taghribnews.com/vdcfm1dj1w6deja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ