تاریخ شائع کریں2020 20 October گھنٹہ 08:48
خبر کا کوڈ : 479306

ڈونلڈ ٹرمپ بغیر دھاندلی کے بھی انتخابات ہار سکتے ہیں۔

انتخابات میں شکست کی صورت میں ٹرمپ عزت سے اقتدار نہیں چھوڑیں گے۔ جان بولٹن
ڈونلڈ ٹرمپ بغیر دھاندلی  کے بھی انتخابات ہار سکتے ہیں۔
امریکی صدر کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی جان بولٹن نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کی صورت میں ٹرمپ عزت سے اقتدار نہیں چھوڑیں گے۔

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے،  جان بولٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ صرف دھاندلی کی صورت میں  ہی وہ انتخابات ہارسکتے ہیں، انتہائی تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ بغیر دھاندلی  کے بھی انتخابات ہار سکتے ہیں۔

جان بولٹن کا کہنا تھا کہ " اجازت دیں تو میں کھل کر بات کروں، ٹرمپ اگرہار گیا تو عزت کے ساتھ اقتدار سے نہیں ہٹے گا۔"

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر اب تک کئی بار اس سوال کے جواب میں کہ انتخابات میں ہارنے کی صورت میں وہ پرامن طور پر اقتدار جو بائیڈن کو منتقل کردیں گے؟  انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اپنے ہارنے کی بات کرچکے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdciu3a5qt1ayp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ