تاریخ شائع کریں۲۹ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۸:۱۸
خبر کا کوڈ : 479298

کورونا وائرس مریضوں کو ذیابیطس لاحق ہونے کا موجب بن رہا ہے.

وہ مریض جن کو شوگر نہیں تھی اور نہ ہی دیابیٹک کے حوالے سے میڈیکل ہسٹری تھی لیکن وہ کورونا کے شکار ہوئے اور پھر اچانک ذیابیطس کے مریض بن گئے۔
کورونا وائرس مریضوں کو ذیابیطس لاحق ہونے کا موجب بن رہا ہے.
ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد ذیابیطس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا میں کورونا وائرس کے شکار 28 سالہ شخص کی حالت قرنطینہ کے دوران بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص کا خون میں شوگر لیول مسلسل بڑھتا رہا ہے جب کہ وہ کبھی ذیابیطس کے مریض نہیں رہے تھے اور مزید ٹیسٹس سے پتہ چلا کہ وہ ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض بن گئے ہیں۔

ماہر ذیابیطس ڈاکٹر فرانسسکو ریوبینو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ایسے کیسز سامنے آرہے ہیں جس سے واضح ہورہا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کو ذیابیطس لاحق ہونے کا موجب بن رہا ہے بالخصوص ایسے مریض جو پری ڈایابیٹک کہلاتے ہیں کووڈ-19 میں مبتلا ہونے کے بعد شوگر کے باقاعدہ مریض بن جاتے ہیں۔

امریکن ڈایابیٹک ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں اس وقت ذیابیطس کی ایک نئی قسم کا سامنا ہے۔ یہ ایسے مریضوں میں ظاہر ہورہی ہے جو شوگر کے مریض نہیں تھے اور نہ ہی ان کی ڈیابیٹک کے حوالے سے میڈیکل ہسٹری تھی لیکن وہ کورونا کے شکار ہوئے اور پھر اچانک ذیابیطس کے مریض بن گئے۔

ڈاکٹر رابرٹ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیوں کہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ ون میں بھی امیون سسٹم ہی غلطی سے لبلبہ کے اُن سیلز کو ختم کردیتا ہے جو انسولین بناتے ہیں اور انسولین نہ بننے کی وجہ سے شوگر ہضم ہونے کے بجائے جسم میں ہی موجود رہتی ہے۔

 
http://www.taghribnews.com/vdci33a5vt1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس