تاریخ شائع کریں2020 20 October گھنٹہ 08:04
خبر کا کوڈ : 479296

اقوام متحدہ کا ایک ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ،

اقوام متحدہ نے مستقبل میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے لیے ایک ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ کا ایک ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ،
اقوام متحدہ نے آئندہ برس تک ایک ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مستقبل میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے لیے سرنج کی بڑی تعداد میں ضرورت کے پیش نظر ان کا بڑا ذخیرہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے فنڈ برائے صحت اطفال(یونیسیف) کے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کے اختتام تک اس کے گوداموں میں 52 کروڑ سرنجز دستیاب ہوں گی۔ اس ذخیرے کا مقصد مختلف ممالک میں ابتدائی طور پر ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اقعام متحدہ کی ذخیرہ گئی سرنجز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری، خریداری اور تقسیم کے لیے بنایا گیا پول کوویکس کے استعمال میں آئیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcgyy9t3ak9ux4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ