تاریخ شائع کریں2020 19 October گھنٹہ 15:01
خبر کا کوڈ : 479234

شامی فوج نے ترکی کی فوج کا محاصرہ کر لیا۔

ترکی کی فوج کی شامی فوج کی جانب سے محاصرے میں آنے کے بعد اپنی سب سے بڑی چوکی چھوڑنے کی خبر،
شامی فوج نے ترکی کی فوج کا محاصرہ کر لیا۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے حماہ صوبے کے شہر مورک میں شامی فوج کی جانب سے محاصرے میں آنے کے بعد اپنے سب سے بڑے چوکی کو چھوڑنے اور اپنے تمام فوجی ساز و سامان کو سمیٹنے اور برجوں کو خراب کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔

ترکی کی فوج نے محاصرے میں آنے کے بعد ان چوکیوں کو چھوڑنے اور صوبہ ادلب کے قریبی علاقے جبل الزاویه کی جانب جانے کا فیصلہ کیا۔ شام کی انسانی حقوق کی کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اس علاقے میں تقریبا 28 مہینے سے تعینات تھی۔

ترکی کی فوج پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کئی علاقوں پر قابض ہو چکی ہے۔ شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcip3a55t1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ