تاریخ شائع کریں2020 18 October گھنٹہ 17:21
خبر کا کوڈ : 479148

عراق : اغوا ہونے والے 8 افراد کا قتل،

دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 8 افراد کی لاشیں شہر بلد کے الفرحاتیہ علاقے سے بر آمد،
عراق : اغوا ہونے والے 8 افراد کا قتل،
عراق کے صوبے صلاح الدین کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 8 افراد کی لاشیں شہر بلد کے الفرحاتیہ علاقے سے بر آمد کیں۔

صلاح الدین کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے اغوا ہونے والے 12 افراد میں سے 8 کو سر اور گردن پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ باقی 4 افراد کی سرنوشت کا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے۔

عام شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی ذمہ داری ہر چند کہ ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ داعش اور اس کے آلہ کار سرگرم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc0oq042bqms8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ