QR codeQR code

کورونا وائرس دنیا کیلئے آزمایش کی گھڑی ہے۔ اینٹونی گوتریش

18 Oct 2020 گھنٹہ 17:12

اگر دنیا کے تمام ممالک مل کر اس وبا کے خلاف اقدام اور باہمی تعاون کریں تو اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کورونا وائرس کو دنیا کیلئے آزمایش کی گھڑی قرار دیا جس میں دنیا کو شکست ہوئی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونی گوتریش نے کہا ہے کہ دنیا کورونا وائرس کی آزمایش پر پوری نہیں اتری اور اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور اگر دنیا کے تمام ممالک مل کر اس وبا کے خلاف اقدام اور باہمی تعاون کریں تو اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پرتگال کی خبر رساں ایجنسی لوسا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اقوام متحدہ اور عالمی برادری کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اب تک اس چیلنج کا صحیح طریقے سے مقابلہ نہیں کر سکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا کیسزکی یومیہ تعداد 4 لاکھ سےتجاوز کرگئی ہے۔ یورپی ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ بنا اوردنیا بھر سے رپورٹ کیسزمیں 100 میں سے34 کورونا مریضوں کا تعلق یورپ سے ہے۔

دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ 99 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 11 لاکھ 14ہزار سے زیادہ ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 479147

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479147/کورونا-وائرس-دنیا-کیلئے-آزمایش-کی-گھڑی-ہے-اینٹونی-گوتریش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com