تاریخ شائع کریں2020 18 October گھنٹہ 16:55
خبر کا کوڈ : 479145

ایران پر اسلحہ کی خرید و فروخت کی اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم،

مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران پر اسلحہ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم ہوگئیں۔ روانچی
ایران پر اسلحہ کی خرید و فروخت کی اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم،
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران پر اسلحہ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی  نے اعلان کیا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحت ایران پر اسلحہ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم ہوگئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی ڈیل کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی مدت کا آج سے خاتمہ ہوگیا ہے  اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے  یکطرفہ طور پرالگ ہوکر تنہا رہ گیا۔

مشترکہ ایٹمی معاہدہ  ایران، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، یورپی یونین، روس اور چین کے درمیان ہوا تھا  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد کے ذریعے اس معاہدے کی توثیق کی تھی۔

اقوام متحدہ نے امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو مسترد کردیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کی دی گئی تاریخ پر قائم ہے۔ ذرائ‏ع کے مطابق امریکہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ سکیورٹی کونسل میں شکست اور ناکامی کا سامنا ہوا۔ اور ایران نے اسلحہ کی پابندیاں امریکہ نے قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کے حامیوں نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔
https://taghribnews.com/vdcjxhexiuqeavz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ