QR codeQR code

پاکستان،کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ،

18 Oct 2020 گھنٹہ 16:40

پاکستان میں آج 18 اکتوبر کو مزید 328 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض انتقال کر گئے۔


پاکستان، دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدر بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 افراد وائرس سے متاثر، 3 لاکھ 7 ہزار 69 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 654 انتقال کر چکے ہیں۔ پاکستان میں آج 18 اکتوبر کو مزید 328 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض انتقال کر گئے جبکہ 429 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 296 ہے۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں بلوچستان کے گزشتہ روز سامنے آنے والے 25 کیسز اور ایک موت اور خیبرپختونخوا کے 33 کیسز بھی شامل تھے جن کے بعد بلوچستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 669 اور خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 598 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 479141

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479141/پاکستان-کورونا-وائرس-کےکیسز-میں-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com