تاریخ شائع کریں۲۷ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۱۹
خبر کا کوڈ : 479138

عبداللہ عبداللہ کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات

افغانستان میں مصالحتی کونسل کے سربراہ تہران پہنچ گئے۔
عبداللہ عبداللہ کی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مصالحت کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایرانی قونصلخانہ نے اعلان کیا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کے دورہ تہران کا مقصد افغانستان میں امن و صلح کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔

عبداللہ عبداللہ دورہ تہران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، صدر حسن روحانی اور اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، فاغانستان میں قیام امن اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
http://www.taghribnews.com/vdcbf9bawrhbz8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس