>> آج اتوار 18 اکتوبر امریکہ کی شکست کا دن، | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2020 18 October گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 479135

آج اتوار 18 اکتوبر امریکہ کی شکست کا دن،

آج اتوار 18 اکتوبر امریکہ کی شکست اور ایران کی کامیابی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا ہے۔
آج اتوار 18 اکتوبر امریکہ کی شکست کا دن،
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج سے دنیا کے ساتھ ایران کے دفاعی تعاون کو معمول پر لانا کثیرالجہتی کے ساتھ ساتھ ہمارے خطے میں امن و سلامتی کی فتح بھی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز اتوار ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج بین الاقوامی برادری کے لئے ایک بہت اہم دن ہے جس نے امریکی بدنیتی پر مبنی کوششوں کی مخالفت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کا دفاع کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے بھی ایران کے خلاف عائد ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایران اپنی دفاعی ضرورتوں کیلئے ہر قسم کے ہتھیار اور فوجی ساز وسامان کسی بھی مشکل کے بغیر حاصل کر سکتا ہے اور اسی طرح اپنی پالیسی کے تحت دفاعی ہتھیار بر آمد بھی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے امریکہ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف لابنگ کی، کئی ملکوں کو ڈرایا اور دھمکی دی لیکن امریکہ، ایران کے مقابلے میں ناکام رہا اور ہتھیاروں کی پابندی خود کار طریقے سے ایران کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے تین بجے ختم ہو گئی اور آج اتوار 18 اکتوبر کوامریکہ کی شکست اور ایران کی کامیابی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcip3a5wt1ayz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ