QR codeQR code

کورونا وائرس کا دوسرا حملہ، پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

18 Oct 2020 گھنٹہ 16:03

جو لوگ ناول کورونا وائرس سے ایک بار متاثر ہو کر صحتیاب ہوچکے ہیں یہ وائرس ان پر دوسری بار بھی حملہ آور ہوسکتا ہے۔


طبّی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ ناول کورونا وائرس سے ایک بار متاثر ہو کر صحتیاب ہوچکے ہیں یہ وائرس ان پر دوسری بار بھی حملہ آور ہوسکتا ہے جبکہ دوسرا حملہ، پہلے سے زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  نیواڈا کا ایک 25 سالہ نوجوان جو اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس کا شکار ہوا لیکن اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم یہی بیماری جون کے مہینے میں اس پر دوبارہ حملہ آور ہوگئی۔

ناول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کا یہ دوسرا حملہ زیادہ شدید تھا جس کے نتیجے میں اس نوجوان کے خون میں آکسیجن کم ہونے کے علاوہ اسے دم گھٹنے کا احساس بھی ہونے لگا۔

جینیاتی تجزیئے سے معلوم ہوا کہ اس نوجوان کو دوسری بار متاثر کرنے والا کورونا وائرس، پہلے والے کورونا وائرس سے بہت تھا۔ مطلب یہ کہ کورونا وائرس ہمارے اندازوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے ارتقاء پذیر ہورہا ہے۔

کیس رپورٹ میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناول کورونا وائرس کا دوسرا حملہ، پہلے حملے سے زیادہ شدید اور خطرناک ہونے کے علاوہ ہلاکت خیز بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے اب تک ہالینڈ سے ایک 89 سالہ بوڑھی خاتون کے مرنے کی خبر آچکی ہے جو کورونا وائرس کے پہلے حملے میں بچ گئی تھیں لیکن دوسرے حملے میں وائرس نے ان کی جان لے لی۔


خبر کا کوڈ: 479134

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479134/کورونا-وائرس-کا-دوسرا-حملہ-پہلے-سے-زیادہ-خطرناک-ہوسکتا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com