تاریخ شائع کریں2020 18 October گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 479132

روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا۔

مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے سات ماہ بعد روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا۔
مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے سات ماہ بعد روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم معتمرین اور عبادت گزاروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول سے کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کرنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے روضہ رسول ﷺ کو کھول دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ روزانہ 15 ہزار معتمرین کو حرم میں نماز پڑھنے اور طواف کی بھی اجازت ہوگی جب کہ مجموعی طور پر روازنہ چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfm1dj0w6deya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ