QR codeQR code

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سیز فائر پر اتفاق

18 Oct 2020 گھنٹہ 15:45

آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے،


آرمینیا اور آذربائیجان نے انسانیت کے نام پر جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت فوری طور پر سیز فائر پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے تحت رات گئے دونوں ممالک سیز فائر پر عمل درآمد شروع کردیں گے۔

متنازعے علاقے نگورنو کاراباخ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تین ہفتوں سے مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تاحال 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت معصوم شہریوں کی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی یہ دوسری کوشش کی ہے جو گزشتہ روز آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل حملے میں 17 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کی گئی ہے جب کہ ایک ہفتے قبل بھی روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 479131

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/479131/آرمینیا-اور-آذربائیجان-کے-درمیان-سیز-فائر-پر-اتفاق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com