تاریخ شائع کریں2020 15 October گھنٹہ 19:41
خبر کا کوڈ : 478898

یمن : بلحاف بندرگاہ میں سعودی عرب اور امارات کے فوجیوں میں جھڑپ،

یمن کی بلحاف بندرگاہ میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر،
یمن : بلحاف بندرگاہ میں سعودی عرب اور امارات کے فوجیوں میں جھڑپ،
یمن کے مقامی ذرائع نے مشرقی یمن کی بلحاف بندرگاہ میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

یمن کے مقامی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سعودی عرب کے حمایت یافتہ  اور مفرور  و مستعفی صدر  منصورہادی کی حکومت کے فوجی بلحاف بندرگاہ سے قریب ہوگئے اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوب کی عبوری کونسل کے مسلح گروہوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی  گزشتہ پیر کو بھی متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں سے متعلق اعتصام چھاؤنی پر بمباری کی تھی ۔

متحدہ عرب امارات ایک عرصے سے تیل اور گیس کے حوالے سے یمن کی بلحاف بندرگاہ پر قبضہ کئے ہوئے ہے جبکہ یمن کی مستعفی منصورہادی حکومت سے وابستہ فوجی بھی اس علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مارچ دوہزار پندرہ سے غریب عرب ملک یمن پر حملے کر رہے ہیں اور اس وقت اس ملک کے جنوبی علاقوں پر قب‍ضہ کرنے کے لئے ان دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔

سعودی عرب اور امارات نے  باہمی اختلاف اور تصادم کے خاتمے اور اقتدار کی تقسیم کے لئے پانچ اکتوبر کو ریاض میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے تاہم جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔

درایں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے متعدد علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارج سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے الخنجر اور الشعف علاقوں پر کئی بار بمباری کی ۔

جارح سعودی عرب نے مغربی یمن کے مدغل اور صرواح علاقوں کو بھی تیرہ بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔ ان حملوں میں عام شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے عمان سے یمن کے دوسو تراسی فوجیوں کی صنعا پہنچنے کی خبر دی ہے جوسعودی اتحاد کے حملوں میں زخمی ہوگئے تھے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے صنعا ایئرپورٹ پر زخمیوں کا استقبال کرتے ہوئے طویل انتظار کے بعد ان کی واپسی کی مبارک باد دی اور کہا کہ اگریمن کے خلاف سعودی عرب کے جارحانہ حملے نہ ہوتے تو ان افراد کو اس قدر تکلیف و پریشانی برداشت نہ کرنا پڑتی ۔

سوئیڈن میں ہونے والے امن مذاکرات میں صنعا وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یمن کے جنگی زخمیوں کے علاج معالجے کی کوششوں پرعمان کا شکریہ ادا کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdnj0ojyt05j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ